اہم ترین

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ...

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارشز

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح...

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو...

انٹر بورڈ کراچی، سائنس جنرل گروپ کے سالانہ نتائج 2026ء کا اعلان، کامیابی کا تناسب 56.54 فیصد رہا

انٹر بورڈ کراچی: سائنس جنرل گروپ کے سالانہ نتائج 2026ء کا اعلان، کامیابی کا تناسب 56.54 فیصد رہا

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی (بی ای آئی ای کے) نے انٹرمیڈیٹ سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

پوزیشن ہولڈرز کی تفصیلات

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کے مطابق سائنس جنرل گروپ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ درج ذیل ہیں

پہلی پوزیشن کونکورڈیا کالج (گلشنِ حدید کیمپس) کی طالبہnode=”3,0,0″ data-index-in-جنت بنت علی دوست (رول نمبر 625716) نے 1100 میں سے 1005 نمبرز حاصل کر کے اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

دوسری پوزیشن
آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالبعلم

حمزہ شکیل ولد شکیل احمد
(رول نمبر 605596) نے 1003 نمبرز کے ساتھ اے ون گریڈ میں دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔

تیسری پوزیشن: بحریہ کالج (ایم ٹی خان روڈ) کی طالبہ

لائبہ ذوالفقار بنت ذوالفقار علی
(رول نمبر 619907) نے 989 نمبرز حاصل کر کے اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سرکاری اداروں کی بہترین کارکردگی

چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے امتحانات میں شاندار کارکردگی پر آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج کو خصوصی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پری انجینئرنگ کی تمام ٹاپ پوزیشنز کے بعد سائنس جنرل گروپ میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کرنا اساتذہ، پرنسپل اور طلبہ کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے۔ نتائج ثابت کرتے ہیں کہ سندھ کے سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار مسلسل بہتر ہو رہا ہے۔
امتحانات کے اعداد و شمار

ناظمِ امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کے تفصیلی اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا

تفصیلات

اے گریڈ
2,193 امیدوار

بی گریڈ
3,184 امیدوار

سی گریڈ
3,076 امیدوار