کراچی (تعلیمی رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر سندھ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ,
سکول وینز کے کرایوں میں اضافے پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق، نجی اسکولوں کے زیرِ انتظام چلنے والی ٹرانسپورٹ یا والدین کی جانب سے انفرادی طور پر چلنے والی ٹرانسپورٹ سروسز، دونوں پر کرایہ بڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باوجود، طلبہ کی پک اینڈ ڈراپ ٹرانسپورٹ فیس برقرار رکھنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے تاکہ والدین پر اضافی مالی بوجھ نہ پڑے۔
ٹرانسپورٹ آپریٹرز کے لیے سہولیات اور مکمل ڈیٹا کی فراہمی:
حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومت نے ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے
تاکہ وہ کرائے بڑھائے بغیر سروسز جاری رکھ سکیں۔ تمام تعلیمی اداروں کو احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
سکولوں کو طلبہ کی پک اینڈ ڈراپ سروسز کا مکمل ڈیٹا، بشمول تمام وینز اور ٹرانسپورٹ سروسز کی تفصیلات، لازمی طور پر حکومت کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ شفافیت اور کنٹرول برقرار رہے سکے۔

