اہم ترین

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ...

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارشز

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح...

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو...

سکول کے قبضہ کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر25 سال سے عملدرآمد نہ ہوسکا

 

کراچی (کورٹ رپورٹر) سول جج وسطی نے دہلی گورنمنٹ اسکول کا قبضہ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر اسد احمد نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی ڈگری کے باوجود گزشتہ 25 سال سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے طلبہ کی دوسرے اسکول منتقلی اور فیصلے پر عمل درآمد کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کی، جبکہ ایسوسی ایشن کے وکیل نے موقف دیا کہ مزید مہلت نہ دی جائے کیونکہ 2007 میں بھی دوبارہ قبضہ کیا گیا تھا، اور عدالت نے 2009 میں طلبہ کو 15 دن کے اندر دوسرے اسکول منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت میں موقف اپنایا گیا کہ 15 سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود عدالتی فیصلے پر عمل نہ ہونا افسوسناک ہے۔ واضح رہے کہ سال 2000 میں عدالت نے دہلی اینگلو عربک کالج اینڈ اسکول بوائز ایسوسی ایشن کے حق میں ڈگری جاری کی تھی۔