اہم ترین

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 130 رکنی وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ

اسلام آباد ( ایجو کیشن رپورٹر) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے...

کل تمام تعلیمی ادارے اور راستے کھلے رہیں گے،ڈی سی راولپنڈی

راولپنڈی( سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی...

پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2026، عائشہ بی بی نے 1134 نمبرز لے کر بورڈ ٹاپ کر لیا

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

وزیر تعلیم نے سکول میں انگلش پڑھائی، طالبات کے ساتھ کرکٹ اور بیڈمنٹن کھیلی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ہفتہ...

مالاکنڈ بورڈ، انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان، دیا ایمان نے 1133 نمبرز کے ساتھ میدان مار لیا

مالاکنڈ ( نمائندہ خصوصی) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

صوبے میں ہر طالب علم کو یونیک آئی ڈی نمبر دینے کا فیصلہ

 لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم تقریباً 17 لاکھ طلبا کے ب فارم نمبر غلط یا غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر محکمہ تعلیم نے فوری نوٹس لے لیا ہے

محکمہ تعلیم پنجاب نے طلبا کا مکمل ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سکول انفارمیشن سسٹم میں درست ب فارم نمبرز درج کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

حکام کے مطابق تمام طلبا کو یونیک اسٹوڈنٹ آئی ڈی دینے کے عمل کو بھی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی ڈیٹا کو مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔

اس حوالے سے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو فوری اصلاحی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ سکول سربراہان کو کہا گیا ہے کہ وہ ب فارم کی تصدیق کے بعد ہی درست اندراج یقینی بنائیں۔

محکمہ تعلیم نے بغیر ب فارم طلبا کا ڈیٹا بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اور اس عمل کو مکمل کرنے کیلئے 30 اپریل 2026 کی آخری تاریخ مقرر کر دی گئی ہےیاد رہے کہ قبل ازیں بھی محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے طلباو طالبات کو یونیک آئی ڈی نمبر دینے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اس وقت یہ منصوبہ مکمل نہ کیا جاسکا