اہم ترین

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد مکمل، امیدواروں کو ‘Answer Key’ کا انتظار

کراچی (سپیشل رپورٹر) کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل اینڈ...

اسلامی جمعیت طلبہ نے ”حقوق طلبہ تحریک“ کا آغاز کردیا

لاہور/اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر)ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان...

 ایم ڈی کیٹ میں نمبرز بڑھوانے کا جھانسہ دینے والا جعل ساز گروہ گرفتار

مردان (سپیشل رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے مردان نے ایک بڑی...

سندھ میں 838 نئے و ازسرنو تعمیر شدہ سکولوں میں داخلہ مہم شروع کرنے کا حکم

کراچی (سپیشل رپورٹر) حکومتِ سندھ نے صوبے میں تعلیمی انقلاب...

ایم ڈی کیٹ خیبرپختونخوا 38 ہزار سے زائد امیدواروں کا امتحان پرامن ماحول میں اختتام پذیر

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے زیرِ اہتمام...

نواز شریف سکول آف ایمیننس بستی ملوک میں داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد، 1600 طلبہ و طالبات کی بھرپور شرکت

بستی ملوک (نامہ نگار) نواز شریف سکول آف ایمیننس بستی ملوک میں نئے تعلیمی سیشن کے لیے اینٹری ٹیسٹ کا کامیاب اور منظم انعقاد کیا گیا، جس میں پہلی جماعت سے نویں جماعت تک داخلے کے خواہش مند تقریباً 1600 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سکول میں داخلے کے لیے 1600 سے زائد امیدواروں نے اپنے داخلہ فارم جمع کروائے تھے۔ پیکٹا کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس داخلہ ٹیسٹ میں طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ ٹیسٹ کا بنیادی مقصد امیدواروں کی تعلیمی استعداد اور قابلیت کا جائزہ لینا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق ٹیسٹ میں کامیا بی حاصل کرنے والے تمام طلبہ و طالبات کو میرٹ اور مقررہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں ہی سکول میں باقاعدہ داخلہ دیا جائے گا۔