اہم ترین

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان کا انعقاد مکمل، امیدواروں کو ‘Answer Key’ کا انتظار

کراچی (سپیشل رپورٹر) کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل اینڈ...

اسلامی جمعیت طلبہ نے ”حقوق طلبہ تحریک“ کا آغاز کردیا

لاہور/اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر)ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان...

 ایم ڈی کیٹ میں نمبرز بڑھوانے کا جھانسہ دینے والا جعل ساز گروہ گرفتار

مردان (سپیشل رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے مردان نے ایک بڑی...

سندھ میں 838 نئے و ازسرنو تعمیر شدہ سکولوں میں داخلہ مہم شروع کرنے کا حکم

کراچی (سپیشل رپورٹر) حکومتِ سندھ نے صوبے میں تعلیمی انقلاب...

ایم ڈی کیٹ خیبرپختونخوا 38 ہزار سے زائد امیدواروں کا امتحان پرامن ماحول میں اختتام پذیر

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے زیرِ اہتمام...

پرچے میں صفر نمبر، نویں کا طالب علم عدالت پہنچ گیا

پرچے میں صفر نمبر، نویں کا طالب علم عدالت پہنچ گیا

کنٹرولر امتحانات کو طالب علم عبدالمعیز کا بیالوجی پرچہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت

پشاور (جنرل رپورٹر)

پشاور ہائیکورٹ نے نویں جماعت کے طالب علم عبدالمعیز خان کو بیالوجی کے پرچے میں صفر نمبر دینے کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر کنٹرولر امتحانات کو طالب علم کا پرچہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ رٹ کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی.

درخواست گزار کے وکیل امین الرحمن یوسفزئی نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے نویں جماعت کے پرچوں میں A1 گریڈ حاصل کیا اور تقریباً تمام پرچوں میں اس کے 90 فیصد نمبر بنتے ہیں۔ تاہم بیالوجی کے تھیوری میں اسے 0 نمبر دیے گئے، جبکہ اسی پرچے کے ایم سی کیوز اور پریکٹیکل میں اس نے 25 میں سے 23 مارکس لیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ طالب علم نے ری چیکنگ کے لیے اپلائی کیا اور بورڈ سے پرچہ دکھانے کا بھی مطالبہ کیا۔ فاضل جسٹس نے قرار دیا کہ کنٹرولر آف امتحانات پشاور بورڈ پرچہ عدالت میں پیش کریں اور سماعت ملتوی کر دی۔