ادارہ “اردو تعلیم ڈاٹ کام” کی جانب سے دنیا بھر کے قارئین کو عید مبارک، نیک تمناؤں کا اظہار
لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان کا معتبر ویب پورٹل اردو تعلیم ڈاٹ کام اور عملہ عید کے پرمسرت موقع پر اپنے تمام قارئین، اساتذہ، طلبہ اور ان کے اہل خانہ کو دلی عید مبارک باد پیش کرتا ہے۔
عید الفطر کا یہ مبارک دن اللہ تعالیٰ کی جانب سے امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم تحفہ اور انعام ہے، جو ہمیں ایثار، بھائی چارے اور محبت کا درس دیتا ہے۔ ادارہ اپنے قارئین کے لیے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسی خوشیاں تمام مسلمانوں کی زندگی میں بار بار لائے اور اس عید کو سب کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔
“ہم اپنے تمام قارئین اور ان کی فیملیز کی بہترین صحت اور تندرستی کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں۔ آمین۔ ہماری دعا ہے کہ یہ عید آپ سب کے گھروں میں خوشحالی اور سکون کا پیغام لے کر آئے۔”
ادارے نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ اردو تعلیم ڈاٹ کام مستقبل میں بھی اپنے قارئین کو تعلیمی خبروں، امتحانی اپ ڈیٹس اور رہنمائی کی فراہمی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔ قارئین نے ادارے کے اس خوبصورت پیغام کو سراہتے ہوئے اردو تعلیم ڈاٹ کام کی ٹیم کے لیے بھی اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

