spot_img

ذات صلة

جمع

جامعہ پشاور، 20 سے زائد ایسوسی ایٹ پروفیسر فل پروفیسر بن گئے، سنڈیکیٹ نے منظوری دے دی

پشاور (سپیشل رپورٹر) جامعہ پشاور کے سنڈیکیٹ نے سلیکشن بورڈ...

اردو یونیورسٹی کراچی کی زبوں حالی، سینیٹ قائمہ کمیٹی نے یونیورسٹی حکام کو 4 ستمبر کو طلب کر لیا

کراچی ( ایجو کیشن رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کا سنگین معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت میں پہنچ گیا ہے۔ قائمہ کمیٹی نے یونیورسٹی کی مالی و انتظامی صورت حال، دستیاب فنڈز، واجبات، ملازمین کی تعداد اور سنڈیکیٹ کی تشکیل سے متعلق مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق قائمہ کمیٹی کا اجلاس جمعہ 4 ستمبر 2026ء کو صبح 11 بجے گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کریں گی۔ اجلاس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کے ملازمین کو درپیش شدید مالی بحران اور تنخواہوں و پنشن کی عدم ادائیگی پر یونیورسٹی حکام سے تفصیلی بریفنگ لی جائے گی۔

قائمہ کمیٹی کی جانب سے طلب کی گئی تفصیلات:

  • ملازمین کے کوائف: یونیورسٹی میں تعینات تمام تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کی مجموعی تعداد اور تفصیلات۔

  • مالی گوشوارہ: تمام دستیاب فنڈز کی اکاؤنٹ وار تفصیلات سمیت تنخواہوں اور پنشن کے زیرِ التوا مالی واجبات کا مکمل گوشوارہ۔

  • سنڈیکیٹ کی صورتحال: سنڈیکیٹ کی موجودہ تشکیل، ارکان کی مدتِ رکنیت اور خالی اسامیوں کی تفصیلی رپورٹ۔

اجلاس میں قائدِ ایوان سینیٹر محمد اسحاق ڈار، سینیٹر راحت جمالی، سینیٹر اشرف علی جتوئی، سینیٹر سید مسرور احسن، سینیٹر خالدہ عطیب، سینیٹر فلک ناز، سینیٹر فوزیہ ارشد، سینیٹر مرزا محمد آفریدی، سینیٹر گردیپ سنگھ، سینیٹر کامران مرتضیٰ اور سینیٹر سید وقار مہدی بطور ارکان شرکت کریں گے، جبکہ سینیٹر سرمد علی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم بلحاظ عہدہ اور وفاقی سیکریٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کو بھی متعلقہ اداروں کے سربراہان کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

spot_imgspot_img