کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026-27ء کے نتائج کا باضابطہ
اعلان کر دیا گیا ہے۔ پریزائیڈنگ آفیسر ڈاکٹر ذیشان عالم نیر کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق کراچی
یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے سید غفران عالم 306 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہو گئے ہیں، جبکہ ان کے مدِ مقابل
ٹیچرز الائنس فار گڈ گورننس کے ڈاکٹر فیصل اعوان نے 153 ووٹ حاصل کیے۔
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے داخلوں کے حوالے سے اہم اجلاس
نائب صدر کے عہدے پر ٹیچرز الائنس فار گڈ گورننس کے ڈاکٹر اسد خان تنولی 240 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ
ان کے مدِ مقابل کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے ڈاکٹر عاطف اسلم راؤ نے 214 ووٹ حاصل کیے۔ سیکریٹری کے
عہدے پر کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے ڈاکٹر ذیشان اقبال 255 ووٹ حاصل کر کے منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدِ
مقابل ڈاکٹر زاہد حسین نے 196 ووٹ حاصل کیے۔ اسی طرح خازن (ٹریژرر) کے عہدے پر کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم
کی ڈاکٹر عظمیٰ عاشق 262 ووٹ لے کر کامیاب رہیں۔