Prof. Dr. Farrukh Arsalan Siddiqui and prof dr hassan khaliq qureshi
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے کی دو اہم جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ گورنر پنجاب/چانسلر نے سرچ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں یہ تقرریاں چار سال کی مدت کے لیے کی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر حسن خلیق قریشی کو ایمرسن یونیورسٹی ملتان کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی ایمرسن یونیورسٹی ملتان ایکٹ 2021 کے تحت فوری طور پر چار سال کے لیے کی گئی ہے۔
دوسرے نوٹیفکیشن کے تحت پروفیسر ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی کو یونیورسٹی آف چکوال کا مستقل وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فرخ ارسلان کی تقرری یونیورسٹی آف چکوال ایکٹ 2019 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے اور وہ بھی چار سال تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
دونوں پروفیسرز کی تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ ماہرینِ تعلیم اور تعلیمی حلقوں نے ان مستقل تقرریوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے دونوں جامعات کے انتظامی اور تعلیمی معاملات میں بہتری آئے گی۔
مزید تعلیمی خبروں کے لیے وزٹ کریں: UrduTaleem.com
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) میاں حمزہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر سے 24 نومبر 2026ء تک رحیم…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیم قاسمی نے تعلیم کی ترویج…
کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سکولوں میں طلباء کی مردم شماری کی منظوری کے بعد…