اہم ترین

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی...

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ...

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ...

ایچ ای سی نے ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کے لیے نئی پالیسی نافذکر دی یونیورسٹیوں کے الگ انٹری ٹیسٹ ختم

ایچ ای سی کا بڑا فیصلہ، ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کے لیے نئی پالیسی نافذ، یونیورسٹیوں کے الگ انٹری ٹیسٹ ختم

اسلام آباد (تعلیمی رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر میں اعلیٰ تعلیم کے معیار اور شفافیت کے فروغ کے لیے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کے لیے نئی پالیسی نافذ کر دی ہے۔ نئی گائیڈ لائنز کے مطابق فال 2026 کے سمسٹر سے ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے انٹری ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کی سرکاری اور نجی جامعات اب گریجویٹ پروگرامز کے لیے الگ سے اپنے انٹری ٹیسٹ منعقد نہیں کر سکیں گی۔

تمام تر داخلے اب ایچ ای سی کی تعلیمی ٹیسٹنگ کونسل کے تحت منعقد ہونے والے ’’ہیٹ‘‘ یا بین الاقوامی معیار کے ’’جی آر ای‘‘ ٹیسٹ سے مشروط ہوں گے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے گریجویٹ ایجوکیشن پالیسی 2023ء کی بعض پرانی شقیں فوری طور پر واپس لے لی ہیں، جس کا بنیادی مقصد ملک بھر کی جامعات میں داخلوں کا ایک یکساں، معیاری اور شفاف قومی فریم ورک قائم کرنا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے تعلیمی اداروں کو ان نئی گائیڈ لائنز پر فوری اور من وعن عملدرآمد کرنے کی سخت ہدایت جاری کر دی ہے۔