لاہور تعلیمی بورڈ میں پریکٹیکل امتحانات کے نظام میں انقلابی تبدیلیوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈ مزمل محمود کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بورڈز نعمان جمیل ، سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے خصوصی شرکت کی ۔اجلاس میں 9 تعلیمی بورڈز کے سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات بھی شریک ہوئے
اجلاس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی تجویز دی گئی ۔ 2026 میں ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں طلبہ کی ڈیجیٹل بائیومیٹرک حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ۔
چیئرمین ٹاسک فور کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود نے امتحانی اصلاحات کا بھی جائزہ لیا ۔عملے کو نئی ٹیکنالوجی اور جدید امتحانی طریقہ کار کے مطابق تربیت دی جانے کی تجویز دی اور اب پریکٹیکل امتحانات محض ایک “کاغذی کارروائی” نہیں رہیں گے بورڈ نے کئی اقدامات کی تجویز دے دی ۔
چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود نے کہا جس طرح تھیوری کے پیپر چیک ہوتے ہیں، اسی طرح پریکٹیکل کے جوابات اور کارکردگی کی جانچ کے لیے سخت معیار مقرر ہوں گے۔کیمرہ مانیٹرنگ لیبز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سے نقل اور سفارش کے کلچر کا خاتمہ کیا جائے گا۔جدید مارکنگ سسٹم نمبروں کے اندراج کے لیے ڈیجیٹل سسٹم پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ انسانی مداخلت کم سے کم ہو۔امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے لیے سپروائزرز اور متعلقہ عملے کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔








