Categories: تازہ ترین

تعلیم میری ترجیح ہے، اسلامیہ یونیورسٹی کے لیے 1 کروڑ روپے سیڈ منی کا اعلان کرتا ہوں: گورنر بلوچستان

کوئٹہ(سپیشل رپورٹر) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ تعلیم ان کی اولین ترجیح اور دلچسپی کا محور ہے، اور وہ بہت جلد اسلامیہ یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھنے کے لیے دوبارہ تشریف لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اسلامیہ گرلز کالج میں انجمن اسلامیہ بلوچستان کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، سردار یحیٰی خان ناصر، پرنسپل اسلامیہ گرلز کالج پروفیسر شائستہ کاکڑ، محمد نعیم احمد خان سمیت اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح

گورنر بلوچستان نے اسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کے لیے 1 کروڑ روپے بطور ‘سیڈ منی’ (Seed Money) دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک مالی امداد نہیں بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کا عزم ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بلوچستان بورڈ کے ایف ایس سی امتحانات میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی اسلامیہ کالج کی طالبات کے لیے 1، 1 لاکھ روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے انجمن اسلامیہ کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی اور موقر ادارہ ہے جس کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر گورنر بلوچستان نے پوزیشن ہولڈر طالبات اور منتظمین میں انعامات اور یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے بورڈ امتحانات کے شیڈول پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک خیبرپختونخوا نے صوبائی وزیر تعلیم کو ایک خط…

31 منٹس ago

ایم ڈی بی-ٹیوٹا عبدالکبیر زرکون کا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سرکی روڈ کا دورہ، تربیتی سہولیات کا جائزہ

کوئٹہ(ایجو کیشن رپورٹر)بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالکبیر زرکون نے…

53 منٹس ago

ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں پاکستان پویلین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا…

1 گھنٹہ ago

قومی اوپن سورس تعلیمی ڈیٹا پلیٹ فارم کی تیاری پر کام جاری

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان میں غیر ملکی مالی معاونت سے جاری تعلیمی اصلاحات کے منصوبے  (ایکشنز…

1 گھنٹہ ago

کراچی انٹر بورڈ، کامرس گروپس کے نتائج کا اعلان، پرائیویٹ کالج نے تمام پوزیشنز اپنے نام کر لیں

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)  اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے کامرس…

6 گھنٹے ago

پرائمری سکولوں میں خاکروب کی پوسٹ کی منظوری دی جائے، صدر اپٹا

پشاور (سپیشل رپورٹر)  آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپٹا) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر عزیز…

7 گھنٹے ago