جامعہ کراچی، ڈاکٹر طفیل کو وائس چانسلر کا اضافی چارج دینے کی منظوری، نوٹیفکیشن عنقریب متوقع

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے این ای ڈی ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طفیل کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اہم تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آئندہ دو روز میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ ڈاکٹر طفیل مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک جامعہ کراچی کے تمام انتظامی امور بھی سنبھالیں گے۔

صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز اسماعیل راہو نے ’اردو تعلیم ڈاٹ کام‘ سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے جامعہ کراچی کے پڑوس میں واقع این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طفیل کا نام بطور قائم مقام وائس چانسلر تجویز کیا تھا، جس سے وزیراعلیٰ سندھ نے اتفاق کرتے ہوئے حتمی منظوری دے دی۔

موجودہ وی سی کی مدت اور سرچ کمیٹی کی پیشرفت

اسماعیل راہو نے بتایا کہ جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کی چار سالہ آئینی مدت 28 جولائی کو مکمل ہو رہی ہے، جس کے بعد ڈاکٹر طفیل یہ اضافی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جامعہ کراچی کے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی نے تین امیدواروں کے نام حکومت کو بھجوا دیے ہیں، جنہیں سیکورٹی اور انٹیلی جنس کلیئرنس کے لیے محکمہ داخلہ سندھ ارسال کر دیا گیا ہے۔

انٹیلی جنس کلیئرنس کے طریقہ کار میں تبدیلی کی تجویز

صوبائی وزیر کے مطابق حکومت نے وائس چانسلرز کی جلد تقرری کے لیے انٹیلی جنس کلیئرنس کے طریقہ کار پر نظرثانی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ سکرنڈ یونیورسٹی اور بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی نوابشاہ کے وائس چانسلرز کی کلیئرنس میں غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے تقرری کا عمل متاثر ہوا۔

اس صورتحال کے پیشِ نظر اصولی طور پر یہ تجویز زیرِ غور ہے کہ اگر ایک سے ڈیڑھ ماہ کے اندر متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی رپورٹ موصول نہ ہو تو کلیئرنس کو ازخود (Deemed) مکمل تصور کیا جائے تاکہ جامعات میں اعلیٰ انتظامی عہدوں پر تقرریاں غیر ضروری تاخیر کا شکار نہ ہوں۔

ڈاکٹر خالد عراقی کا دورِ ملازمت

واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد عراقی کو 29 جولائی 2022 کو چار سال کے لیے جامعہ کراچی کا مستقل وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا اور ان کی مدت ملازمت 28 جولائی 2026 کو مکمل ہو رہی ہے۔

ڈاکٹر خالد عراقی اس سے قبل 16 مئی 2019 کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر ہوئے تھے اور یکم مارچ 2022 تک اس منصب پر فائز رہے۔ تاہم سندھ ہائی کورٹ نے سینیارٹی کے اصول کی بنیاد پر انہیں عہدے سے ہٹاتے ہوئے سینئر ترین پروفیسر کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد ڈاکٹر ناصرہ خاتون 2 مارچ 2022 سے 28 جولائی 2022 تک قائم مقام وائس چانسلر رہیں۔ بعد ازاں سرچ کمیٹی کی سفارش پر 29 جولائی 2022 کو ڈاکٹر خالد عراقی کو 4 سال کے لیے مستقل وائس چانسلر تعینات کیا گیا تھا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

کراچی میں 18 گھنٹےلوڈشیڈنگ، سکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں

کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، 18 گھنٹے…

5 گھنٹے ago

سندھ کی یونیورسٹیاں، وائس چانسلرز کی مدت میں توسیع پر سیاسی اثر و رسوخ کا انکشاف

کراچى (اسپيشل رپورٹر) سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس چانسلرز کی مدتِ ملازمت میں…

5 گھنٹے ago

پی ٹی آئی احتجاج ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند، یونیورسٹیاں آن لائن موڈ پر منتقل ہونا شروع

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع احتجاج اور…

5 گھنٹے ago

اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام "نیشنل محسنِ انسانیت ﷺ کوئز مقابلہ” کا انعقاد

 لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور…

6 گھنٹے ago

بے روزگاری کا شاخسانہ، اسلامیہ یونیورسٹی کا ٹاپر ڈگری حاصل کرنے کے بعد دیہاڑی کرنے پر مجبور

 لاہور (ویب ڈیسک )بے روزگاری کا شاخسانہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ٹاپر ڈگری حاصل کرنے…

6 گھنٹے ago

یو ای ٹی لاہور میں ’’بین الاقوامیت اور یونیورسٹیوں کی ترقی‘‘ کے موضوع پر خصوصی نشست

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر ) یو ای ٹی لاہور میں ہائیر ایجوکیشن ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ …

6 گھنٹے ago