اہم ترین

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ...

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح...

دنیا بھر میں 2025 کے دوران سکولوں پر حملوں میں 33 فیصد اضافہ ہوا، یونیسکو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو...

جامعہ کراچی, اساتذہ کا 5 مئی سے سمسٹر امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان

مطالبات منظور نہ ہونے پر کل یومِ سیاہ اور بھرپور احتجاج کیا جائے گا، انجمن اساتذہ کا فیصلہ

کراچی (سپیشل رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے اپنے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر 5 مئی سے شروع ہونے والے سمسٹر امتحانات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ روز منعقد ہونے والے جنرل باڈی اجلاس میں جامعہ کی مجموعی مالی صورتحال اور اساتذہ کے واجبات کی عدم ادائیگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر مطالبات فوری طور پر تسلیم نہ کیے گئے تو کل بروز جمعرات (30 اپریل) کو جامعہ میں "یومِ سیاہ” منایا جائے گا اور بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اساتذہ کا بنیادی مطالبہ ریٹائرڈ ملازمین اور کنٹریکٹ اساتذہ کے واجبات کی بروقت ادائیگی، ہاؤس سیلنگ کی نئی شرح کا اطلاق، لیو انکیشمنٹ، کاپی چیکنگ اور ایوننگ و پی ایچ ڈی الاؤنسز کی فوری واگزاری ہے۔

انجمن اساتذہ کے مطابق، واجبات کے بڑھتے ہوئے حجم نے اساتذہ میں بے چینی پیدا کر دی ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ اجلاس میں جامعہ کراچی کے بجٹ کا جائزہ لیتے ہوئے موجودہ مالیاتی خسارے پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کا بھی مطالبہ کیا گیا۔