اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے تمام متخارب فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں پر حملے فوری طور پر روکیں، بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور حملوں کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹھہرے میں لائیں۔
خبر کی اہم تفصیلات
سیکرٹری جنرل کا پیغام اماراتی نیوز ایجنسی ‘وام’ کے مطابق سیکرٹری جنرل نے تعلیم کو حملوں سے محفوظ رکھنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں زور دیا کہ ممالک کو ہر بچے کے لیے تعلیم میں سرمایہ کاری، محفوظ سکولوں کے اعلامیے کی مکمل توثیق و عمل درآمد اور
تعلیم کو حملوں سے بچانے کے لیے عالمی اتحاد کی حمایت کرنی چاہیے۔
آن لائن اور ان پرسن تحفظ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر آن لائن اور ان پرسن دونوں سطحوں پر بالخصوص لڑکیوں اور کمزور حالات سے دوچار بچوں کے لیے تعلیمی نظام کو تیار اور محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
اورنگی ٹاؤن، نشیوں کی سریا نکالنے کی کوشش، سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق
دوبارہ بحالی کے اقدامات مسلح افواج اور گروہوں سے وابستہ بچوں اور نوجوانوں کو محفوظ طریقے سے دوبارہ سکولوں اور معاشرے میں شامل کرنے کے لیے بھی اقدامات ضروری ہیں۔
یونیسکو کی رپورٹ اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم ‘یونیسکو’ نے دنیا بھر میں سکولوں پر حملوں میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2025 میں دنیا بھر میں سکولوں پر 1,680 حملے ریکارڈ کیے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہیں
بہاولپور (ایجو کیشن رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ انگریزی کی سابق چیئرپرسن میڈم شہناز صلاح…
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) حکومتِ پنجاب کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے انتظامی بنیادوں پر اعلیٰ…
پشاور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے صوبے میں تعلیمی زوال اور یونیورسٹیوں کی…
کراچی (ایجو کیشن رپورٹر) وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں نان…
پشاور (کرائم رپورٹر) گورنمنٹ کالج طلباء کے مابین ہنگامہ آرائی، لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کی…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں وزیراعظم یوتھ پروگرام اور گرین یوتھ موومنٹ…