لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولوں میں تدریسی عمل کے دوران اساتذہ کی جانب سے موبائل فون کے استعمال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ موقف کے مطابق کلاس رومز میں موبائل فون کے استعمال سے تعلیمی عمل شدید متاثر ہوتا ہے، جس کے پیشِ نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ تاہم، کسی حقیقی سرکاری ضرورت یا ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر اساتذہ کو محدود حد تک موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
نویں جماعت کے خراب نتائج پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سخت نوٹس، نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ
محکمہ تعلیم نے تمام اسکول سربراہان (ہیڈز) کو ان ہدایات پر بلا تاخیر اور سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ انتظامی سربراہان تدریسی عمل کے دوران اس پابندی کی کڑی نگرانی کریں گے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ بلا ضرورت اور دورانِ تدریس موبائل فون کا استعمال کرنے والے اساتذہ کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت سخت قانون جوئی اور محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔