اہم ترین

اسلامی جمعیت طلبہ نے ”حقوق طلبہ تحریک“ کا آغاز کردیا

لاہور/اسلام آباد(ایجو کیشن رپورٹر)ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان...

 ایم ڈی کیٹ میں نمبرز بڑھوانے کا جھانسہ دینے والا جعل ساز گروہ گرفتار

مردان (سپیشل رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے مردان نے ایک بڑی...

سندھ میں 838 نئے و ازسرنو تعمیر شدہ سکولوں میں داخلہ مہم شروع کرنے کا حکم

کراچی (سپیشل رپورٹر) حکومتِ سندھ نے صوبے میں تعلیمی انقلاب...

ایم ڈی کیٹ خیبرپختونخوا 38 ہزار سے زائد امیدواروں کا امتحان پرامن ماحول میں اختتام پذیر

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے زیرِ اہتمام...

راشد لطیف خان گروپ کے زیراہتمام ایجوکیشن سمٹ،نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، اے آئی اور بین الاقوامی کیریئر پاتھ ویز پر بریفنگ

لاہور (نیوز رپورٹر)راشد لطیف خان گروپ کے زیرِ اہتمام ایکسپو سنٹر لاہور میں جاری ‘ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ 2026’  کے دوسرے روز "اوپن ہاؤس” کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ، نوجوانوں، پروفیشنلز اور تعلیمی و طبی ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ سمٹ چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف خان (ستارہ امتیاز) اور سی ای او میڈم صباحت خان کی قیادت میں "Policy · Progress · Partnership” کے مرکزی پیغام کے تحت منعقد کی جا رہی ہے۔

اوپن ہاؤس کے دوران مختلف ہالز میں کیریئر کاؤنسلنگ، میڈیکل ایتھکس اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق درج ذیل اہم پروگرامز کا انعقاد کیا گیا:

  • کیریئر کاؤنسلنگ و روزگار (کانفرنس ہال 1): ماہرین نے طلبہ کو پیشہ ورانہ مستقبل، کیریئر کے انتخاب، ڈیجیٹل آؤٹ لک اور انسانی وسائل کے کردار پر عملی رہنمائی فراہم کی۔

  • پروفیشنل ازم و عالمی مواقع (کانفرنس ہال 2): امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کے کیریئر پاتھ ویز، بین الاقوامی مواقع اور پیشہ ورانہ اخلاقیات سے متعلق نشستیں منعقد کی گئیں۔

  • صحت، اے آئی اور ٹیکنالوجی (ایکسپو ہال 2): ڈاکٹر کمال آیدن نے "Future of Healthcare” پر روشنی ڈالی، جبکہ امریکہ سے ڈاکٹر شہباز نے مصنوعی ذہانت (AI) اور مستقبل کی مہارتوں پر خصوصی نشست لی۔

  • خصوصی لیکچرز و پریزنٹیشن: نامور موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ، ڈاکٹر عمر بخاری، اور ڈاکٹر عثمان نے مختلف موضوعات پر لیکچر دیے۔ علاوہ ازیں، راشد لطیف خان یونیورسٹی میں داخلوں اور تعلیمی مواقع سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

دن کے اختتام پر طلبہ کی جانب سے ایک شاندار ڈرم شو پیش کیا گیا اور تمام شرکاء و مندوبین میں سووینئرز بھی تقسیم کیے گئے۔ منتظمین کے مطابق یہ سمٹ نوجوانوں کو صحت، تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے بدلتے ہوئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہو رہی ہے۔