راولپنڈی، اٹک (نامہ نگار خصوصی، نامہ نگار) کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی عامر خٹک نے تعلیمی بورڈ راولپنڈی آفس کا تفصیلی دورہ کیا۔ بورڈ آفس پہنچنے پر بورڈ افسران، ملازمین اور ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کا پرجوش اور پرتباک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ راولپنڈی امجد اقبال خٹک، کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان، ڈپٹی سیکرٹری شاہ رخ رشید اور پی ایس ٹو چیئرمین محبوب الہیٰ نے کمشنر و چیئرمین کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
ایمپلائز اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے چیئرمین کے اعزاز میں ایک شاندار خیرمقدمی تقریب کا اہتمام کیا۔ صدر ایمپلائز اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کمشنر و چیئرمین عامر خٹک کو گلدستہ پیش کیا اور ان کے تعلیمی و انتظامی اقدامات کو بھرپور انداز میں سراہا۔
باہمی اعتماد اور ٹیم ورک ہی کامیابی کی ضمانت ہے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر و چیئرمین عامر خٹک نے کہا کہ تعلیمی بورڈ راولپنڈی میں شفافیت، میرٹ اور جدید انتظامی نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے گا۔ انہوں نے بورڈ افسران، ملازمین اور ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعمیری کردار کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ:
“اداروں کی کامیابی ہمیشہ باہمی اعتماد، دیانتداری اور بہترین ٹیم ورک سے وابستہ ہوتی ہے۔ تمام عملہ مل کر بورڈ کے وقار اور کارکردگی کو مزید بہتر بنائے۔”
انٹر میڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 پر تفصیلی بریفنگ
دورے کے دوسرے مرحلے میں کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے کمشنر و چیئرمین عامر خٹک کو انٹر میڈیٹ پہلے سالانہ امتحان 2026 کے انتظامات، امتحانی مراکز کی سیکیورٹی، مانیٹرنگ سسٹم اور نقل کی روک تھام کے لیے کیے گئے فول پروف اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس پر چیئرمین نے اطمینان کا اظہار کیا۔

