اہم ترین

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر...

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی...

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں...

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی...

رمضان المبارک میں سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(سپیشل رپورٹر) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے رمضان المبارک کے لیے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔​سیکرٹری سکول ایجوکیشن، مدثر ریاض ملک کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق، رمضان کے دوران سکولوں کے اوقات درج ذیل ہوں گےسنگل شفٹ سکولزپیر سے جمعرات صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک ہونگے جبکہجمعہ کوصبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہونگے اسی طرحڈبل شفٹ / آفٹر نون سکولز پیر سے جمعرات (صبح کی شفٹ) صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوا کرۓ گی اورپیر سے جمعرات (شام کی شفٹ) دوپہر 1:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ہوا کرۓ گی اورجمعہ کو(شام کی شفٹ) دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک ہوا کرۓ گی ​نوٹ طالبات کے سکولوں کے لیے خصوصی رعایت دی گئی ہے۔ تمام گرلز سکول مذکورہ بالا اوقات سے 15 منٹ پہلے کھلیں گے اور 15 منٹ پہلے ہی بند کیے جائیں گے تاکہ طالبات کو آمد و رفت میں آسانی رہے۔​یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر تمام متعلقہ حکام اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز (ایجوکیشن) کو صوبے بھر میں عمل درآمد کے لیے ارسال کر دیا گیا ہے