اہم ترین

کراچی میں 18 گھنٹےلوڈشیڈنگ، سکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں

کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات...

سندھ کی یونیورسٹیاں، وائس چانسلرز کی مدت میں توسیع پر سیاسی اثر و رسوخ کا انکشاف

کراچى (اسپيشل رپورٹر) سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس...

سرکاری سکولوں میں عالمی زبانوں کے کورسز کا آغاز، انگریزی، فرانسیسی، جرمن، چینی اور جاپانی زبانیں سکھائی جائیں گی

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کے زیرِ نگرانی اور ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے گلوبل ورچوئل سکول کے تحت صوبے بھر کے مختلف سرکاری سکولوں میں عالمی زبانوں کے کورسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت طلبہ کو انگریزی، فرانسیسی، جرمن، چینی، کورین اور جاپانی زبانوں کے کورسز کرائے جائیں گے، جن کے لیے طلبہ کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے۔

اس سلسلے میں منعقدہ ایک خصوصی افتتاحی تقریب میں سیکرٹری تعلیم خالد خان، میجنگ ڈائریکٹر قیصر عالم، پرنسپل گلوبل ورچوئل سکول ڈاکٹر عدنان امین سمیت محکمہ تعلیم اور فاؤنڈیشن کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

گلوبل ورچوئل سکول کے قیام اور ان کورسز کے آغاز کا بنیادی مقصد صوبے کے ہر بچے کو عالمی معیار کی معیاری تعلیم اور جدید زبانیں سیکھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ ان کے مستقبل کو روشن اور مضبوط بنایا جا سکے