اہم ترین

صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے معائنہ کا فیصلہ

پشاور (نامہ نگار) خیبر پختونخوا محکمہ ابتدائی و ثانوی...

دینی مدرسوں کے طلبہ بھی ”الیکٹرک بائیک“ سکیم میں شامل، رجسٹریشن کا آغاز

راولپنڈی (ایجو کیشن رپورٹر) طلبہ ریلیف سکیم کے تحت پنجاب...

سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں خصوصی بچوں کے لیے ایک ماہ کے اندر سکول کھولنے کا اعلان

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سوشل...

پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات سرگودھا یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب  نے ممتاز...

صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے معائنہ کا فیصلہ

پشاور (نامہ نگار) خیبر پختونخوا محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات اور انفراسٹرکچر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ کے 12 افسران کو اپنے آبائی اضلاع میں سکولوں کے معائنہ کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق نامزد افسران 17، 18 اور 19 ستمبر کو اپنے متعلقہ اضلاع میں پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کا فزیکل معائنہ کریں گے۔ ہر افسر 12 سے 15 سکولوں کا دورہ کرے گا۔

دینی مدرسوں کے طلبہ بھی ”الیکٹرک بائیک“ سکیم میں شامل، رجسٹریشن کا آغاز

اہم تفصیلات و نکات

سہولیات کا جائزہمعائنہ کے دوران سکولوں میں چار دیواری، پینے کے پانی، فلٹریشن پلانٹ، کلاس رومز، پانی کی فراہمی، بجلی، واش رومز، سولرائزیشن، فرنیچر اور دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی اور فعالیت کو جانچا جائے گا۔

رپورٹنگ کا طریقہ کار افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سہولیات کی کمی اور دیگر نقائص کی نشاندہی کر کے گوگل فارم (Google Form) کے ذریعے تفصیلات مرتب کریں اور ضروری اصلاحی اقدامات کے لیے سفارشات بھی دیں۔

رپورٹ جمع کرانے کی تاریخ تمام نامزد افسران جامع معائنہ رپورٹ 21 ستمبر تک متعلقہ حکام کو جمع کرائیں گے۔
تعاون کی ہدایت
تمام ضلعی ایجوکیشن افسران کو معائنہ ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون اور مطلوبہ معلومات و سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ڈائریکٹوریٹ EMIS کو معائنوں سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار مرتب کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔