اہم ترین

ضلع باجوڑ میںتمام 101سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی عمارتوں کو غیر محفوظ قرار دے دیا گیا

پشاور(سپیشل رپورٹر)ضلع باجوڑ میں سکولوں کے سٹرکچرل سیفٹی آڈٹ...

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں نئے کنٹرولر امتحانات تعینات, نوٹیفکیشن جاری

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے...

کےپی کے، یونیورسٹیوں کے مسائل پر کیئر ٹیکر حکومت اور وائس چانسلرز سر جوڑ کر بیٹھ گئے

پشاور (سپیشل رپورٹر) پشاور یونیورسٹی میں محکمہ اعلیٰ تعلیم...

پنجاب کے 7 تعلیمی بورڈز میں نئے سیکرٹریز تعینات، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں سیکرٹریز...

ویٹر نری یونیورسٹی لاہور میں یونیورسٹی سطح پر تقریری مقابلے کا اہتمام

ؒلاہور(ایجو کیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور...

ضلع باجوڑ میںتمام 101سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی عمارتوں کو غیر محفوظ قرار دے دیا گیا

پشاور(سپیشل رپورٹر)ضلع باجوڑ میں سکولوں کے سٹرکچرل سیفٹی آڈٹ کے دوران معائنہ کیے گئے تمام 101سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی عمارتوں کو غیر محفوظ قرار دے دیا گیا ہے، جس کے بعد طلبا اور اساتذہ کی جان و سلامتی کے حوالے سے تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

ضلع بھر میں مجموعی طور پر 101سکولوں کا سٹرکچرل سیفٹی آڈٹ کیا گیا، جن میں 87سرکاری جبکہ 14نجی تعلیمی ادارے شامل ہیں۔

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں نئے کنٹرولر امتحانات تعینات, نوٹیفکیشن جاری

رپورٹ کے مطابق معائنے کے دوران تمام سکولوں کی عمارتوں کو غیر محفوظ قرار دیا گیا۔
آڈٹ رپورٹ میں سامنے آنے والے نتائج کے بعد سکولوں کی عمارتوں کی بہتری، مرمت اور طلبا و اساتذہ کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر محفوظ قرار دی گئی سکولوں کی عمارتوں کی مرمت اور بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں اور ضروری حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں، تاکہ بچوں کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

عوامی حلقوں کے مطابق طلبا کی سلامتی کو ترجیح دیتے ہوئے اس مسئلے پر فوری توجہ دینا ضروری ہے