فیصل آباد ( خصوصی نمائندہ) سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد اور گورنمنٹ کالج فیصل آباد کے اشتراک سے مقامی
کمپنی کے تعاون سے روڈ سیفٹی کیمپ اینڈ آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد
ناصر جاوید رانا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ ابلاغِ عامہ، دیگر فیکلٹی
ممبران اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب سکول وین حادثے میں متعدد بچے زخمی
اس موقع پر ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلانے والے شہریوں کو طلباء و طالبات کی جانب سے گلاب کے پھول پیش
کیے گئے۔ اس منفرد انداز میں شہریوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت سے آگاہ
کیا گیا۔
چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید رانا نے اس موقع پر روڈ سیفٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ
کا استعمال موٹر سائیکل سواروں کی جان کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے
حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ تقریب کا مقصد نوجوان نسل اور شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری، ہیلمٹ کے
لازمی استعمال اور محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔