Categories: تازہ ترین

معیاری تعلیم، تحقیق اور مصنوعی ذہانت پر توجہ کی ضرورت ہے، چیئرمین ایچ ای سی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے جامعات پر زور دیا ہے کہ وہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ تحقیق، جدت، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجیز پر خصوصی توجہ دیں تاکہ طلبہ کو مارکیٹ کی جدید ضروریات کے مطابق ضروری مہارتیں فراہم کی جا سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایئر یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی وفاقی جامعات و اعلیٰ تعلیمی اداروں کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کو درپیش چیلنجز، تعلیمی تعاون اور ادارہ جاتی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین ایچ ای سی نے بین الجامعاتی تعاون اور صنعت و اکیڈیمیا (صنعتی و تعلیمی شعبوں) کے روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہترین طریقۂ کار کے تبادلے اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہی تعلیمی معیار کو بلندیوں پر لے جایا جا سکتا ہے۔

اجلاس کے دوران کوالٹی ایشورنس، تحقیق و جدت، ادارہ جاتی نظم و نسق اور جامعات کے باہمی تعاون بڑھانے سے متعلق پہلوؤں کا جائز ہ لیا گیا۔ تمام شرکاء نے مشترکہ تعلیمی و تحقیقی پروگرامز، اساتذہ و طلبہ کے باہمی روابط اور صنعت سے مضبوط تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

بعد ازاں، اجلاس کے شرکاء نے ایئر یونیورسٹی کے قائم کردہ سائبر سیکیورٹی سینٹر کا دورہ بھی کیا، جہاں انہیں سائبر سیکیورٹی اور ابھرتی ہوئی جدید ٹیکنالوجیز کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

"ینگ سی ای اوز، انٹرپرینیورز اینڈ انوویٹرز سمٹ 2026” کا باضابطہ اجراء

اس موقع پر "ینگ سی ای اوز، انٹرپرینیورز اینڈ انوویٹرز سمٹ، ایکسپو اینڈ ایوارڈز 2026” کا بھی باضابطہ اجراء کیا گیا۔ یہ دو روزہ سمٹ 15 اور 16 اکتوبر 2026 کو بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں انٹرپرینیورشپ، جدت، قيادت اور صنعت و اکیڈیمیا کے درمیان مضبوط روابط کو فروغ دینا ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ، تعلیمی ادارے بند

اسلام آباد/راولپنڈی(ایجو کیشن رپورٹر) جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث جل تھل ایک ہو گیا۔…

53 منٹس ago

سی ایس ایس امتحانات 2026،تحریری نتیجے کا اعلان، کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سینٹرل سپیریئر…

15 گھنٹے ago

تدریسی اوقات میں اساتذہ کے سرکاری دفاتر جانے پر پابندی عائد

ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کا باقاعدہ آفس آرڈر جاری، حکم عدولی…

20 گھنٹے ago

پنجاب کے سرکاری اسکولوں کو صفائی اور سپورٹس کے حوالے سے اہم ہدایات جاری

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں صفائی اور سپورٹس کے لیے اہم ہدایات جاری لاہور (ایجوکیشن…

21 گھنٹے ago

خاتون استاد کو ہراساں کرنے والا سابق طالب علم گرفتار، سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی

لاہور (سپیشل رپورٹر) گڑھی شاہو میں کالج کی خاتون لیکچرار کو زبردستی ہراساں کرنے اور راستہ…

22 گھنٹے ago