اہم ترین

انٹرمیڈیٹ نتائج، طلبہ کا پشاور بورڈ کے خلاف احتجاج، یونیورسٹی روڈ بند

پشاور (نامہ نگار) انٹرمیڈیٹ کے حالیہ نتائج کے خلاف...

پنجاب میں ایس ٹی آئیز کی دوبارہ بھرتی اور موجودہ کی توسیع کا فیصلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے...

انٹر میڈیٹ میں کپس ایجوکیشن سسٹم کی شاندار کامیابی، 73 ٹاپ پوزیشنز حاصل کر لیں

لاہور (پریس ریلیز/خصوصی رپورٹ) پاکستان بھر میں تعلیمی کامیابیوں...

وزیرِ تعلیم کے حکم کے باوجود دو ماہ بعد بھی اسلامیہ کالج میں بائیومیٹرک سسٹم اپریشنل نہ ہو سکا

پشاور (سپیشل رپورٹر) تاریخی تعلیمی ادارے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور...

ملتان، غیر رجسٹرڈ سکولوں کو سیل کرنے کا حکم، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سنگین کارروائی کا فیصلہ

ملتان ( نامہ نگار)
ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن، قواعد و ضوابط پر عملدرآمد، فیسوں کے ڈھانچے اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے واضح اور سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ
غیر رجسٹرڈ سکولوں کی سیلنگ ضلع میں بغیر این او سیاور رجسٹریشن کے چلنے والے نجی سکولوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں فوری سربمہر (سیل) کیا جائے گا۔
بھاری جرمانے: ایس او پیز اور مقررہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب تمام نجی تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔
ایس او پیز کی پابندی: تمام پرائیویٹ سکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکومتی قواعد، رجسٹریشن کے عمل اور فیسوں کے ضوابط پر صد فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی معیار اور طلبہ کی سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام نجی اداروں کو فراہم کردہ ضوابط کا پابند بنایا جائے گا۔