کراچی (سپیشل رپورٹر ) سندھ کے ضلع میرپور خاص کے سرکاری سکولوں میں 14 اساتذہ اور دیگر ملازمین کی مبینہ جعلی بھرتیوں، غیر قانونی طور پر پرسنل آئی ڈیز کی تخلیق اور سرکاری خزانے سے تنخواہوں کی ادائیگی کا سنگین معاملہ سامنے آیا ہے، جس کا صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر سیکریٹریٹ کی سطح کے سینئر افسران پر مشتمل اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی
جو مبینہ جعلی بھرتیوں، پرسنل آئی ڈیز کی تخلیق، تنخواہوں کی منظوری و ادائیگی اور سرکاری فنڈز کے ممکنہ غلط استعمال کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گی۔ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مشتبہ اساتذہ اور ملازمین کے نام محکمہ تعلیم کے بائیومیٹرک رجسٹریشن ڈیٹا بیس میں موجود ہی نہیں ہیں، تاہم ان کے نام پر پرسنل آئی ڈیز کی تخلیق اور تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق میرپور خاص کے سرکاری سکولوں میں تعینات ظاہر کیے گئے 14 مشتبہ اساتذہ اور ملازمین کی نشاندہی کے بعد معاملہ اعلیٰ حکام کے سامنے پیش کیا گیا، جس میں ان ملازمین کی بھرتیوں، تعیناتیوں، پرسنل آئی ڈیز کی تخلیق اور تنخواہوں کی ادائیگی کے قانونی جواز پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
تحقیقات میں یہ بھی جائزہ لیا جائے گا کہ بائیومیٹرک ریکارڈ میں نام موجود نہ ہونے کے باوجود مشتبہ ملازمین کی پرسنل آئی ڈیز کس طرح تخلیق ہوئیں اور ان کے نام پر سرکاری خزانے سے تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل کیسے ممکن ہوا۔ مبینہ جعلی بھرتیوں اور تنخواہوں کی غیر قانونی ادائیگی سے متعلق حتمی حقیقت انکوائری مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آسکے گی۔
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے…
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی جامعات…
لاہور(ویب ڈیسک )جمعہ کے روز دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہوا…
کراچی ( سٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک کے دوسرے سالانہ (ضمنی) امتحانات 2026ء…
کراچی (سپیشل رپورٹر) جامعہ کراچی میں ایکٹ اور وائس چانسلر کی مرضی کے خلاف تعینات…
لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے ایک بڑا انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن…