Home Schools میٹرک،انٹرمیڈیٹ میں ناکام طلبہ کے لیے مفت ہنر مندی کورسز کا آغاز

میٹرک،انٹرمیڈیٹ میں ناکام طلبہ کے لیے مفت ہنر مندی کورسز کا آغاز

1
0
students of Punjab Pakistan
students of Punjab Pakistan

لاہور(سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے میٹرک میں ناکام ہونے والے طلبہ کے لیے مفت ہنر مندی کورسز کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ کورسز سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کے تحت متعارف کروائے جا رہے ہیں اس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024/25 میں ناکام یا سپلیمنٹری والے طلبہ ان لائن رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ اس حوا لے سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہےناکام ہونے والے نوجوانوں کو بے روزگاری سے بچانے کے لیے مفت فنی تعلیم کے کورسز میں رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے طلبہ (https://sded.punjab.gov.pk) پر مفت کورسز کے لیے آن لائن رجسٹر ہو سکتے ہیں یہ اقدام ناکام طلبہ کو ہنر مند بنانے اور انہیں بے روزگاری سے بچانے کے لیے اٹھایا گیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here