میٹرک امتحانی نتائج بہتر بنانے کے لیے خصوصی کلاسز اور یوٹیوب ویڈیوز سے مدد لینے کا فیصلہ
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں نہم اور دہم جماعت کے طلبہ کے کمزور امتحانی نتائج پر
محکمہ سکول ایجوکیشن نے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے، جس کے تحت سکول اوقات کے بعد کمزور طلبہ کے لیے
خصوصی کلاسز لگانے اور مشکل اسباق کی تدریس کے لیے یوٹیوب ویڈیوز سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا
ہے کہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے بورڈ امتحانات میں کامیابی کی کم شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ
امتحانات کے نتائج بہتر بنانے کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ملتان اور جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہفتے میں3 دن سپورٹس پیریڈ لازمی قرار
جاری کی گئی نئی گائیڈ لائنز کے مطابق خصوصی کلاسز میں مشکل مضامین اور تصورات کو بار بار آسان انداز میں
سمجھایا جائے گا۔ طلبہ کو روزانہ ورک شیٹس، ہینڈ آؤٹس اور ہوم ورک دینے کے ساتھ ہر ہفتے گزشتہ بورڈ امتحانات کے
پرچوں کی مشق کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ کلاس رومز میں سوالات اور مباحثے کے مواقع فراہم کرنے اور
تعلیمی چارٹس، تصاویر اور خاکے آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ملتان اور جنوبی پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب میں سرکاری عمارتوں میں قائم پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) اور پنجاب…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے اپنے انتظامی اور تعلیمی…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنر پنجاب اور چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی)…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) فارمن کرسچن کالج میں چوتھے سالانہ فارمن ویمنز اسپورٹس فیسٹ 2026-27 کا…