spot_img

ذات صلة

جمع

جی سی یو ، منتخب ڈگری پروگرامز کی فیس میں 60 فیصد تک کمی

جی سی یو کا تاریخی فیصلہ: منتخب ڈگری پروگرامز...

یونیورسٹیز اور کالجز میں دوروزہ تعطیل، 4 دن آن لائن کلاسز کا حکم

پٹرولیم بحران کا اثر: خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیز اور...

ڈیویژنل پبلک کالج خضدار میں جدید واک ٹریک کا افتتاح

ڈیویژنل پبلک کالج خضدار میں جدید واک ٹریک کا...

افغانستان میں پھنسے مزید 110 پاکستانی طلباء وطن واپس پہنچ گئے

جمرود (نمائندہ خصوصی) افغانستان میں گزشتہ 10 ماہ سے پھنسے...

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت ہونے کا امکان، حتمی فیصلہ 11 مئی کو ہوگا

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں شدید گرمی، ہیٹ ویو الرٹ اور عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے پیشِ نظر اس بار موسم گرما کی چھٹیاں معمول سے پہلے شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ 11 مئی کو کیا جائے گا۔


چھٹیوں کی مجوزہ تاریخیں اور دورانیہ

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے 22 مئی سے 2 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز زیرِ غور ہے۔ ذرائع کے مطابق عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تعطیلات 27 سے 29 مئی تک متوقع ہیں، جبکہ اس کے بعد ہفتہ وار تعطیلات کے باعث ایک طویل وقفہ بن رہا ہے۔ اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کو یکم جون کے بجائے 27 مئی سے ہی بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تعلیمی نقصان کے ازالے کے لیے نئی حکمت عملی

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تعلیمی سیشن کو موثر بنانے کے لیے گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیوں میں کمی کی تجویز بھی سامنے آئی ہے تاکہ تعلیمی دنوں کی سالانہ تعداد کو 180 سے بڑھا کر 190 تک پہنچایا جا سکے۔

سمر کیمپس کا قیام

وزارتِ تعلیم اس بار موسم گرما میں سمر کیمپ لگانے کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے۔ دوسری جانب نجی اسکولوں کی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ طلبہ کے تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کے لیے صبح 7 سے 10 بجے تک سمر کیمپس لگانے کی اجازت دی جائے تاکہ شدید گرمی سے بچتے ہوئے تدریسی عمل جاری رکھا جا سکے۔