اہم ترین

 فیصل آباد بورڈ, جماعت نہم کے رزلٹ کارڈز آن لائن کر دیے گئے

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری...

سرکاری سکولوں کی نجکاری، چوتھے فیز کی منظوری

راولپنڈی (نمائندہ حصوصی) محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں کی...

خانیوال،پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں سائیکلنگ مقابلے

خانیوال(نمائندہ خصوصی ) پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں...

پنجاب کے پرائیویٹ اسکولوں کے لیے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ پالیسی میں نرمی، متبادل آپشن کی منظوری

لاہور( ایجو کیشن رپورٹر)محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نجی تعلیمی اداروں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کی پالیسی میں اہم نرمی کر دی ہے۔ نئی منظوری کے تحت اب پرائیویٹ اسکولوں کے لیے کمیونیکیشن اینڈ ورکس (C&W) ڈیپارٹمنٹ سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی لازمی شرط کو نرم کر دیا گیا ہے۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انجینئرز کو اختیارات تفویض حکومت کے نئے متبادل فیصلے کے مطابق، پرائیویٹ اسکول اب پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) سے رجسٹرڈ کسی بھی سول انجینئر یا فرم سے اپنی عمارت کا فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبے بھر کی ضلعی رجسٹریشن اتھارٹیز کو ان نئے احکامات پر فوری اور سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

طلبہ اور عملے کا تحفظ اولین ترجیح اس حوالے سے سی ای او ایجوکیشن طارق محمود کا کہنا ہے کہ اسکولوں کی رجسٹریشن کے عمل میں بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبا اور اسکول عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ نئے انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی ای او نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے طریقہ کار کے تحت اپنے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ فوری حاصل کریں۔