Home universties پنجاب یونیورسٹی، ڈاکٹر امجد عباس مگسی 418 ووٹ حاصل کر کے صدر...

پنجاب یونیورسٹی، ڈاکٹر امجد عباس مگسی 418 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب

0
1

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ صدارتی معرکے میں کونسل آف پروفیشنلز کے امیدوار ڈاکٹر امجد عباس خان مگسی 418 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ تاہم، کابینہ کی دیگر تمام اہم نشستوں پر ‘ٹیچرز فرنٹ’ کے پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے میدان مار لیا ہے۔انتخابی نتائج کے مطابق ٹیچرز فرنٹ کے ڈاکٹر کامران عابد 434 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

نائب صدر سائنس کی نشست پر ڈاکٹر ماجد علی 444 ووٹ اور نائب صدر آرٹس کی نشست پر ڈاکٹر عبدالرحمن خان 442 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر ڈاکٹر آمنہ 418 ووٹ اور خزانچی کی نشست پر ابرار احمد 395 ووٹ حاصل کر کے فاتح رہے ہیں ایگزیکٹو ممبران میں سےنیو کیمپس سے ڈاکٹر معظم انیس (432 ووٹ)، ڈاکٹر محمد رضوان (441 ووٹ)، ڈاکٹر طارق محمود (382 ووٹ)، ڈاکٹر محمد وقار (387 ووٹ)، ڈاکٹر محمد رضوان صفدر (372 ووٹ) اور ڈاکٹر سائرہ (375 ووٹ) ایگزیکٹو ممبر منتخب ہو گئے ہیں اولڈ کیمپس سے کونسل آف پروفیشنلز کے ڈاکٹر ابرار احمد 467 ووٹ لے کر نمایاں رہے، جبکہ ٹیچرز فرنٹ کے ڈاکٹر محمد خلیل الرحمٰن 400 ووٹ حاصل کر کے ایگزیکٹو ممبر بن گئے ہیں

انتخابات میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ اگرچہ صدارت کونسل آف پروفیشنلز کے حصے میں آئی ہے مگر جنرل سیکرٹری سمیت کابینہ میں ٹیچرز فرنٹ کی واضح برتری نے یونیورسٹی سیاست میں نیا توازن پیدا کر دیا ہے۔ نومنتخب عہدیداران سے یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ اساتذہ کے حقوق اور جامعہ کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کریں گے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے نو منتخب اے ایس اے اراکین کو جیت پرمبارکباد دی ہے

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here