پنجاب یونیورسٹی, ڈاکٹر نوشینہ سلیم فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز کی ڈین تعینات

لاہور: جامعہ پنجاب (پنجاب یونیورسٹی) میں شعبہ جات کی اہم تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا ریسرچ ڈاکٹر نوشینہ سلیم کو پنجاب یونیورسٹی میں فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز کا ڈین تعینات کر دیا گیا ہے۔

گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد ڈاکٹر نوشینہ سلیم کو 3 سال کے لیے ڈین مقرر کیا گیا ہے، اور محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈین کی یہ نشست ڈاکٹر خالد محمود کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھی، جس پر اب ڈاکٹر نوشینہ سلیم کو یہ نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ تعلیمی اور تدریسی حلقوں کی جانب سے ان کی اس تقرری پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سکھر تعلیمی بورڈ کے افسر غلام مصطفیٰ پیرزادہ کا مکمل سروس ریکارڈ ریڈار پر، 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

کراچی (خبر نگار)  محکمۂ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ…

39 منٹس ago

جنوبی وزیرستان لوئیر میں کرفیو کیخلاف طلبہ کا مظاہرہ، نرمی کا مطالبہ

پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…

5 گھنٹے ago

گورنر ہاوس کراچی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…

5 گھنٹے ago

ایمرسن یونیورسٹی کے وی سی پر ہراساں کرنے کے الزامات، صوبائی محتسب نے سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…

23 گھنٹے ago

پاکپتن, اینٹی کرپشن کی ریڈ، 40 ہزار رشوت لیتے محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…

23 گھنٹے ago

اردو یونیورسٹی کی زبوں حالی، ایچ ای سی کی اعلیٰ کمیٹی کی موجودہ قیادت تبدیل کرنے کی سفارش

 اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن  کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…

24 گھنٹے ago