اہم ترین

طلبہ حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کا رحیم یار خان سے لاہور ‘روڈ کارواں’ کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ تنظیم نے 9 نومبر...

کراچی, فرسٹ ایئر سالانہ نتائج 2026 کا نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت اعلان

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین...

کراچی یونیورسٹی,مستحق طلبہ اور فیکلٹی آف آرٹس کے لیے 5 کروڑ کے اینڈومنٹ فنڈ کا قیام

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر...

طلبہ میں سائنسی سوچ کےفروغ کیلئے سندھ میں ساڑھے 8 ہزار سائنس اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور...

پولینڈ کے سکول میں چاقو زنی کا ایک اور واقعہ, ایک شخص ہلاک، دو زخمی

وارسا (ویب ڈیسک) پولینڈ کے ایک سکول میں چاقو زنی کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ وسطی-مشرقی پولینڈ کے علاقے ‘لیسزیڈول نووینی’  کے ایک اسکول میں پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کے فوراً بعد کارروائی کرتے ہوئے موقع سے 15 سالہ لڑکے کو حراست میں لے لیا ہے۔

لاہوربورڈ، انگریزی کے پرچے میں نقل کرتے 9 امیدوار گرفتار

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صرف ایک دن قبل ہی 17 سالہ ایک لڑکے نے اسکول پر حملہ کر کے چاقو کے وار سے 9 افراد کو زخمی کر دیا تھا، جبکہ اس کے بیگ سے ایک دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوا تھا۔ علاوہ ازیں، ملک کے ایک اور حصے سے بھی 17 سالہ لڑکے کو اسی نوعیت کے چاقو حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سکولوں میں بڑھتے ہوئے ان پرتشدد واقعات کے ردِعمل میں پولینڈ پولیس نے واضح کیا ہے کہ وہ اسکولوں کے قریب نگرانی سخت کر رہی ہے اور طلبہ و دیگر افراد کے پاس چاقو یا کسی بھی مشکوک رویے کی تلاش کے لیے اچانک تلاشی کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔