پچیس فیصد والدین اپنے بچوں کو ڈاکٹر،13 فیصد استاد اور 12 فیصد بزنس مین بنانا چاہتے ہیں

گیلپ سروے، 25 فیصد پاکستانی والدین کی خواہش، بچہ بڑا ہو کر ڈاکٹر بنے

اسلام آباد (خبر نگار) گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے نئے سروے کے مطابق پاکستانی والدین اپنے بچوں کے لیے طب (میڈیکل) کے شعبے کو سب سے پہلی ترجیح دیتے ہیں۔ اسکول جانے والے بچوں کے والدین کے قومی نمائندہ نمونے سے جب سوال پوچھا گیا کہ "آپ کا بچہ بڑا ہو کر کیا بنے گا؟” تو 25 فیصد والدین نے خواہش ظاہر کی کہ ان کا بچہ ڈاکٹر بنے۔

سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ کیریئر کی دوسری بڑی ترجیح تدریس (13 فیصد) اور تیسری کاروباری شخصیت (12 فیصد) بننا ہے۔ اس کے علاوہ 11 فیصد والدین اپنے بچوں کو پاک فوج یا پولیس میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ دیگر شعبوں میں انجینئرنگ اور مذہبی تعلیم کو 5, 5 فیصد، سی ایس ایس (سرکاری افسر) کو 3 فیصد، جبکہ آئی ٹی اور کمپیوٹر فیلڈ کو صرف 1 فیصد والدین نے ترجیح دی۔ دیگر مختلف کیریئرز کو 7 فیصد جبکہ 17 فیصد نے ناواقفیت کا اظہار کیا اور 1 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔

سروے کے تجزیے کے مطابق کیریئر کی ترجیحات عمر اور علاقوں کے لحاظ سے مختلف ہیں۔ کم عمر اور نوجوان والدین اپنے بچوں کے لیے طب کے شعبے کو شدید ترجیح دیتے ہیں، جبکہ بڑی عمر کے والدین اپنے بچوں کی کاروبار، عوامی خدمت اور مذہبی شعبوں میں وابستگی کے زیادہ خواہمند نظر آتے ہیں۔

یہ رپورٹ  "پاکستان میں سکول کے مناظر کو سمجھنا” کی آٹھویں سیریز کا حصہ ہے، جس کی مکمل تفصیلات گیلپ پاکستان کی  ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی ہیں

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

گورنمنٹ گریجویٹ کالج چونا منڈی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، ہونہار سکالرشپ کی منظوری ، فیسوں میں اضافے کی تجویز مسترد

لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی…

3 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا کا بڑا تعلیمی فیصلہ، نویں سے بارہویں تک نیا قومی نصاب نافذ، 2027ء سے یکساں امتحانات کا اعلان

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں نویں…

3 گھنٹے ago

سندھ یوتھ اپرچونٹی فیسٹیول کا 17 ستمبر سے لاڑکانہ میں انعقاد

لاڑکانہ (خصوصی رپورٹر) سندھ کے نوجوانوں کو کھیلوں، تعلیم، جدید مہارتوں اور روزگار کے مواقع سے…

15 گھنٹے ago

جامعہ سیالکوٹ میں شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام ‘اوپن ہاؤس 2026’ کا پروقار انعقاد

سیالکوٹ (خصوصی رپورٹر) یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام 'اوپن ہاؤس 2026' کا…

15 گھنٹے ago

پیٹرولیم بحران، خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کو بند رکھنے کا اعلان، 2 ماہ کے لیے نیا شیڈول جاری

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبرپختونخوا حکومت نے ملک میں درپیش پیٹرولیم بحران اور ایندھن کی بچت…

16 گھنٹے ago

جامعہ پشاور کی ہٹ دھرمی، ڈگریوں کی عدم فراہمی پر 100 سے زائد طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) جامعہ پشاور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن  کی نیڈ بیسڈ سکالرشپ حاصل کرنے…

16 گھنٹے ago