اہم ترین

کراچی، طالبات سے بدتمیزی پرپولیس اہلکار معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج آصف آباد...

قاضی مدثر نواز ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے ریذیڈنٹ آڈیٹر تعینات

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ خزانہ پنجاب نے قاضی مدثر...

پیما کے ماتحت سکولوں میں طلبا کی فزیکل ویری فیکیشن کا فیصلہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تمام پیماسکولوں میں طلباکی فزیکل ویری فکیشن کا فیصلہ،جعلی اینرولمنٹ ثابت ہونے پر لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

پنجاب کے 41 اضلاع میں لائسنسی سکولوں میں طلباکی فزیکل ویری فکیشن ہوگی۔صوبی بھر کے تمام سکولوں کی فزیکل ویری فکیشن کا عمل 20 نومبرتک مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،

ڈسٹرکٹ فوکل پرسنز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کوذمہ داریاں سونپ دی گئیں،اے ای اوز اپنے مختص کردہ سکولوں کی خود فزیکل ویری فکیشن کریں گے،لائسنسی سکولوں کو دورے سے کم از کم ایک روز قبل آگاہ کرنا ہوگا