اہم ترین

پنجاب میں پرائمری کے بچوں کا سکول بیگ ہلکا کرنے کے لیے نیا نصاب تیار

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے پرائمری کے طلبہ پر...

یومِ اقبال، تعلیمی اداروں کے لیے 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی / لاہو ر ( نمائندگان)محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ...

جامعہ کراچی،فیل طلبہ کو پاس کرنے کے سکینڈل کی تحقیقات کے لیے3 رکنی کمیٹی قائم

کراچی (سپیشل رپورٹر)جامعہ کراچی نے قائم مقام وائس چانسلر...

پی پی ایس سی نے اسسٹنٹ کمشنرز ، سیکشن افسران کے محکمانہ امتحان 2025 کے نتائج جاری کردئیے

لاہور(سپیشل رپورٹر) پی پی ایس سی نے اسسٹنٹ کمشنر ، سیکشن افسران کے محکمانہ امتحان 2025 کے نتائج جاری کردئیے ہیں ، امتحان میں شامل 116 امیدواروں میں سے 88 کامیاب جبکہ 28 ناکام قرار پائے، ترجمان سید کاظم مقدس کاظمی کے مطابق،محکمانہ امتحان 15 جولائی سے 23 جولائی 2026 تک منعقد کیا گیا،

امتحان میں کامیابی کا مجموعی تناسب 75.86 فیصد رہا،چیئرمین پی پی ایس سی کی منظوری کے بعد نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،کامیاب امیدواروں گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی کے اہل ہوں گے،کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیا گیا،