لاہور(سپیشل رپورٹر)ڈاکٹر فیصل محمود نے چیئرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا چارج سنبھال لیا
ان کی تقرری حکومتِ پنجاب، اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن نمبر
SO(SD&ED)7-2/2025(PBTE) مؤرخہ 13 فروری 2026 کے تحت عمل میں آئی۔
اس سے قبل محترمہ سارہ رشید پی اے ایس، ایڈیشنل چارج پر چیئرپرسن پی بی ٹی ای کے عہدہ پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔
چارج سنبھالنے پر سیکرٹری پی بی ٹی ای محمد حفیظ، کنٹرولر امتحانات ملک عرفان قاسم، ڈپٹی سیکرٹری پی بی ٹی ای محمد حفیظ الرحمٰن سمیت پی بی ٹی ای کے افسران و ملازمین نے نئے چیئرمین کا پرتپاک استقبال کیا۔
ڈاکٹر فیصل محمود نے افسران و عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی بی ٹی ای کو ایک مضبوط ادارہ بنانے اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے



