کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی نے غیر تدریسی ملازمین کو منہ کے سرطان سمیت دیگر سنگین بیماریوں سے
بچانے کے لیے مفت آگاہی، دانتوں کے معائنے اور علاج کا باقاعدہ پروگرام شروع کر دیا ہے۔ یہ قدم ان انکشافات کے بعد
اٹھایا گیا ہے جن کے مطابق تقریباً 70 فیصد ملازمین گٹکا اور پان کے عادی ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی کی
ہدایات پر انتظامیہ نے تادیبی کارروائی کے بجائے ملازمین کی کونسلنگ اور بروقت علاج کے ذریعے ان کی عادات بدلنے
اور طبی سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔