Decision to close educational institutions in KPK for three days a week, parents, teachers and educational circles demand review
کے پی کے میں تعلیمی اداروں کی ہفتے میں تین دن بندش کا فیصلہ، والدین، اساتذہ اور تعلیمی حلقوں کا نظرثانی کا مطالبہ
پشاور(سپیشل رپورٹر) حکومت کی جانب سے ایندھن کی بچت کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں کو ہفتے میں تین دن بند رکھنے کے فیصلے پر والدین، اساتذہ اور تعلیمی حلقوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
مظاہرین اور ماہرینِ تعلیم کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے طلبہ کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ جائے گا، کیونکہ اس سے قبل ہی سردیوں کی طویل تعطیلات (20 دسمبر سے 3 مارچ تک) کی وجہ سے تدریسی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو چکی ہیں۔
تعلیمی حلقوں کے مطابق طلبہ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے تعلیمی مستقبل کو ہر صورت محفوظ بنانا ضروری ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ایندھن کی بچت کے لیے تعلیمی اداروں کی بندش کے بجائے متبادل طریقے تلاش کرے،
تاکہ پہلے سے سست روی کا شکار تعلیمی عمل مزید تعطل کا شکار نہ ہو۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہفتے میں صرف چند دن اسکول کھولنے سے سلیبس کی تکمیل اور امتحانی تیاری ناممکن ہو جائے گی۔
پشاور (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان لوئر میں روزانہ کی بنیاد پر عائد کرفیو کے باعث…
کراچی (خبر نگار / این این آئی) وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جناح…
ملتان (ایجو کیشن رپورٹر رپورٹر) صوبائی محتسب پنجاب نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر…
پاکپتن(نامہ نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ) پاکپتن کے اسسٹنٹ…
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو…
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک نیا اور اہم باب رقم…