لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتوں سے آراستہ کرنا اور عالمی سطح پر ان کی پیشہ ورانہ مسابقت بڑھانا پروگرام کا بنیادی مقصد ہے، پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوس
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیشنز پروگرام کے تحت بین الاقوامی سرٹیفکیشنز کے حصول کیلئے ستمبر 2024 سے ابتک ساڑھے 22 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ یہ بات پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل ای گورننس ساجد لطیف، ڈائریکٹر سکلز ڈویلپمنٹ چوہدری احمد اسلام اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں پاگل کتے کے کاٹنے سے زخمی طالب علم سفیان عباسی جاں بحق
اجلاس میں بتایا گیا کہ پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ پورٹل کے ذریعے اب تک 13 ہزار سے زائد امیدواروں کی اہلیت کی تصدیق کی جا چکی ہے، 21 سو امیدواروں کی پیمنٹ کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ 16 سو سرٹیفکیٹس کی تصدیق کرنے کے بعد فیس واپسی کا عمل بھی جاری ہے۔
مزید بتایا گیا کہ سرٹیفیکیشنز کامیابی سے مکمل کرنے والے 1,041 نوجوانوں کو ان کے سرٹیفکیشنز کی مکمل فیس ان کے بنک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر بھی کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتوں سے آراستہ کرنا اور عالمی سطح پر ان کی پیشہ ورانہ مسابقت بڑھانا اس پروگرام کا بنیادی مقصد ہے۔ اسی سلسلے میں پروگرام کو وسعت دیتے ہوئے عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیشنز کی تعداد 125 کر دی گئی ہے،
تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان بین الاقوامی معیار کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو فروغ دے سکیں۔ دلچسپی رکھنے والے افراد مزید معلومات حاصل کرنے اور رجسٹریشن کیلئے درج ذیل ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں:
https://certifications.pitb.gov.pk
اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں مبینہ طور پر…
لاہور(کرائم رپورٹر) مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری نے 12 سالہ طالبعلم کو ڈنڈوں…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب حکومت نے ایچی سن کالج کے 24 رکنی بورڈ آف گورنرز کی…
لاہور(ویب ڈیسک ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا…
ٹوکیو ( مانیٹرنگ ڈیسک )جاپان میں مقیم معروف سماجی و کاروباری شخصیت راشد منہاس نے…
کوہاٹ (نامہ نگار)کوہاٹ کے علاقے خٹک کالونی میں واقع نجی سکول کے مالک نے مبینہ…