اہم ترین

جی سی یونیورسٹی کے طالب علم فیضان احمد کا تاریخی کارنامہ، لاہور سے سکردو تک 1,100 کلومیٹر طویل دوڑ مکمل

لاہور/سکردو(سپیشل رپورٹر،نامہ نگار) گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی لاہور کے...

گورنمنٹ کالج پشاور کے طلبہ کا احتجاج روڈ بلاک، ٹریفک معطل

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج پشاور میں ویلکم پارٹی...

دانش یونیورسٹی کے قیام پر پیش رفت، وزیراعظم کا میرٹ کی بالادستی اور معیاری تعلیم پر زور

  (سپیشل رپورٹر)اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

محکمہ تعلیم پنجاب، کلاس فور کی دو ہزار اسامیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی(ایجو کیشن رپورٹر)راولپنڈی محکمہ تعلیم پنجاب نے کلاس فور...

اساتذہ کی ریگولرائزیشن، معاملہ اسمبلی میں پیش کرنے کا عمل ملتوی، 2000 سے زائد اساتذہ متاثر

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا میں دو ہزار سے زائد...

گورنمنٹ کالج پشاور کے طلبہ کا احتجاج روڈ بلاک، ٹریفک معطل

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج پشاور میں ویلکم پارٹی کے دوران ہونے والی فائرنگ اور ہلڑ بازی کے واقعے کے بعد 4 طلبہ کو کالج سے نکالنے پر دیگر طلبہ سراپا احتجاج بن گئے۔
طلبہ نے انتظامیہ کے اس اقدام کے خلاف مین کالج چوک کو بند کر کے شدید احتجاج کیا، جس کے باعث گورنمنٹ کالج روڈ پر ہر قسم کی ٹریفک گھنٹوں بند رہی اور عام شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
“آن لائن رجسٹریشن اور اسناد کی تصدیق ،،پیرا ڈیجیٹل سروسز” کا باقاعدہ آغاز 
احتجاجی طلبہ کا موقف
بے گناہ طلبہ کی اخراج کی مخالفت احتجاج کرنے والے طلبہ کا کہنا تھا کہ ویلکم پارٹی کے دوران فائرنگ کرنے والے حقیقی افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، جبکہ بے گناہ طلبہ کو کالج سے نکال دیا گیا ہے
بہالی کا مطالبہ مظاہرین نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ نکالے گئے چاروں طلبہ کو فوری طور پر کالج میں دوبارہ بحال کیا جائے
احتجاج جاری رکھنے کا اعلان طلبہ کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں ہوتے اور چاروں طلبہ کی بحالی کا حکم نہیں دیا جاتا، ان کا احتجاج بھرپور انداز میں جاری رہے گا