اہم ترین

شانگلہ میں تکنیکی کالج کا اضافی حصہ یونیورسٹی کو دینے کی تجویز مسترد، عوام میں تشویش

شانگلہ (نامہ نگار) شانگلہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کا اضافی...

زرعی یونیورسٹی پشاور کے 113 اساتذہ اور افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقیاں منظور

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر)زرعی یونیورسٹی پشاور کی سنڈیکیٹ نے قواعد...

ہراسمینٹ سے بچاؤ اور قانونی حقوق، سی پی او ملتان کا کوتھم کالج میں آگاہی سیمینار سے خطاب

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی ہراسمینٹ یا نامناسب رویے کا سامنا ہونے کی صورت میں خاموش رہنے کے بجائے بروقت آواز اٹھانا اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاتھم کالج نادرن بائی پاس ملتان میں طلبہ و طالبات میں ہراسمینٹ سے بچاؤ، قانونی حقوق سے آگاہی اور پولیس کے کردار کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لیے منعقدہ خصوصی آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سی پی او ملتان نے سیمینار کے دوران طلبہ کو ہراسمینٹ کی مختلف اقسام بالخصوص جنسی ہراسمینٹ، اس سے بچاؤ کے طریقوں اور خود کو محفوظ رکھنے کے عملی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے قانونی حقوق سے آگاہ رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں بلا جھجک پولیس یا متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔