Become a member

Get the best offers and updates relating to Liberty Case News.

― Advertisement ―

spot_img
Homeتازہ ترینیو ای ٹی ای کیٹ 2026 پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں...

یو ای ٹی ای کیٹ 2026 پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد، ہونہار طلبہ میں شیلڈز اور انعامات تقسیم

یو ای ٹی ای کیٹ 2026؛ پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد، وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر اور انتظامیہ کی شرکت، ہونہار طلبہ میں شیلڈز اور انعامات تقسیم

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)

معروف تعلیمی ادارے کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کے ای کیٹ 2026 کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر، مینجنگ ڈائریکٹر سلمان مقصود، سی ای او عابد وزیر خان، ڈائریکٹر کالجز زاہد وزیر خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرنل اسد، مختلف کیمپسز کے پرنسپلز، پوزیشن ہولڈر طلبہ، ان کے والدین، اساتذہ اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

تقریب کا مقصد ای کیٹ 2026 میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں اعزازی شیلڈز، اسناد اور انعامات سے نوازنا تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنت، لگن اور عزم ہی کامیابی کی اصل کنجی ہیں، انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ انجینئرنگ کی تعلیم کے ذریعے ملک کی ترقی، تحقیق اور اختراع میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

ای کیٹ فال 2026 کے پہلے مرحلے میں محمد صہیب نے 396 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ محمد معاذ ناصر اور محمد عثمان زبیر نے 392 نمبروں کے ساتھ مشترکہ دوسری پوزیشن حاصل کی اور محمد ذکریا حسان، دانیال سعید اور حمزہ احسن اقبال نے 388 نمبروں کے ساتھ مشترکہ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دوسرے مرحلے میں فرحین فاطمہ زیدی نے 360 نمبروں کے ساتھ پہلی، محمد حسن نے 356 نمبروں کے ساتھ دوسری،

جبکہ محمد ابراہیم، وجیہہ عامر اور عمر عاصم نے 352 نمبروں کے ساتھ مشترکہ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی گئی۔ وائس چانسلر نے ادارے کی جانب سے باصلاحیت طلبہ کی حوصلہ افزائی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات نوجوانوں میں صحت مند مسابقت اور تعلیمی برتری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ یو ای ٹی لاہور میرٹ، شفافیت اور اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کے بہترین انجینئرز تیار کرنے کے اپنے مشن پر گامزن رہے گا۔