spot_img

ذات صلة

جمع

کے پی کے سکولوں میں تعلیمی انفراسٹرکچر کا بحران، 37 ہزار کمرے تعمیرِ نو اور مرمت کے منتظر

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی...

خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں فرنیچر کا بحران،26 ہزار سکولوں میں 15 لاکھ نشستوں کی کمی

پشاور (خصوصی رپورٹر) خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی...

ایمرسن یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف سیاست اور غیر قانونی اجتماع کا الزام، 4 اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر) ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں انتظامی معاملات...

قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ، 16 واں کانووکیشن 21 نومبر 2026 کو منعقد ہوگا

نوابشاہ (نمائندہ خصوصی) قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ...

یو ای ٹی لاہور نے انٹری ٹیسٹ ‘ای کیٹ 2026’ کے فیز ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور نے انٹری ٹیسٹ ‘ای کیٹ 2026’ کے فیز ٹو کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے انڈرگریجویٹ پروگرامز میں نئے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق داخلے کے خواہشمند امیدوار 15 جولائی تک اپنے آن لائن داخلہ فارم جمع کروا سکیں گے۔

جاری کردہ نتائج کے مطابق طلبہ کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں فرحین فاطمہ نے 360 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ محمد حسن 356 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ اسی طرح محمد ابراہیم، وجیہہ عامر اور عمر عاصم نے 352، 352 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یو ای ٹی انتظامیہ کے مطابق رواں برس ای کیٹ فیز ٹو کے امتحان میں مجموعی طور پر 24 ہزار 288 امیدواروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر نے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہی ہونہار نوجوان مستقبل میں پاکستان کے انجینئرنگ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ملک کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

spot_imgspot_img