بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، ڈائریکٹوریٹ آف گریجویٹ اسٹڈیز اور اورک کے لیے نئے ڈائریکٹرز کا تقرر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (IIUI) کی انتظامیہ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے معیارات کے مطابق تحقیقی اور تعلیمی نظام کو مزید فعال بنانے کے لیے اہم تقرریاں کر دی ہیں۔ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔
تحقیق اور کمرشلائزیشن (ORIC) کی ذمہ داریاں:
سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ سول انجینئرنگ سے وابستہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر راشد فاروق کو ڈائریکٹر اورک (ORIC) مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر راشد فاروق یونیورسٹی میں تحقیقی منصوبوں کی کمرشلائزیشن، گرانٹس کے حصول میں سہولت کاری، دانشورانہ املاک (Intellectual Property) کے انتظام اور اساتذہ و طلبہ میں انٹرپرینیورشپ کے کلچر کو فروغ دینے کے ذمہ دار ہوں گے۔
گریجویٹ اسٹڈیز کا انتظام:
دوسری جانب، فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے شعبہ عمرانیات (سوشیالوجی) سے وابستہ ٹینیورڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رابعہ گل علی کو ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر رابعہ گل ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے تعلیمی امور، پوسٹ گریجویٹ داخلوں، مقالہ جات کی تشخیص (Thesis Evaluation) اور ایچ ای سی (HEC) کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے تعلیمی معیارات کی پاسداری کو یقینی بنائیں گی۔
مقاصد:
یونیورسٹی ترجمان کے مطابق ان تقرریوں کا مقصد ادارے میں ریسرچ گورننس کو مضبوط کرنا اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر انتظامی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار رنا ہے تاکہ بین
الاقوامی تعلیمی تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔

