اہم ترین

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی...

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں...

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی...

میرپور بورڈ، نویں جماعت کے نتائج، 101سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفر

آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر...

اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف 6 میں سٹوڈنٹس کونسل کی حلف برداری

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) اسلام آباد ماڈل کالج برائے...

پنجاب یونیورسٹی میں ہولی کی تقریب،صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کی شرکت

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں سندھ اسٹوڈنٹس کلیکٹو کے زیر اہتمام ہولی کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش

سنگھ اروڑہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی صوبائی وزیر نے جامعہ کے کیمپس میں ہولی کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پنجاب حکومت تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے طلبہ کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ ایسی تقریبات سے صوبوں کے درمیان محبت اور یگانگت کو فروغ ملتا ہے۔

سندھ اسٹوڈنٹس کلیکٹو کے نمائندوں نے صوبائی وزیر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور سندھ کی روایتی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ بھی پیش کیا۔ تقریب میں طلبہ نے ایک دوسرے پر رنگ پھینکے اور روایتی گیتوں پر رقص کر کے خوشی کا اظہار کیا۔