BISE Rawalpindi
میٹرک امتحانات میں بوٹی مافیا کی چھٹی، راولپنڈی بورڈ کا امیدواروں کی بائیو میٹرک تصدیق کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی (نامہ نگار خصوصی): تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے 27 مارچ 2026 سے شروع ہونے والے میٹرک کے پہلے سالانہ امتحانات کے لیے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ امتحانی عمل میں شفافیت لانے اور کسی دوسرے کی جگہ امتحان دینے کے رجحان کو ختم کرنے کے لیے پہلی بار طلبہ و طالبات کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی،
جس کے بعد اب اصل امیدوار کی جگہ کوئی دوسرا نوجوان امتحان نہیں دے سکے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام امتحانی مراکز میں کلوز سرکٹ (CCTV) کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔ کمشنر راولپنڈی و چیئرمین تعلیمی بورڈ عامر خٹک نے ہدایات جاری کی ہیں کہ راولپنڈی ڈویژن میں ‘ہارڈ سینٹرز’ کی کیٹیگری میں شامل مراکز میں امیدواروں کی بائیو میٹرک حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…