ایکسکلوسیو نیوز

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا "نیشنل پوسٹ ڈاکٹرل فیلو شپ پروگرام” کے تیسرے مرحلے کا اعلان، درخواستیں طلب

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا "نیشنل پوسٹ ڈاکٹرل فیلو شپ پروگرام” کے تیسرے مرحلے کا اعلان، درخواستیں طلب

کراچی (سپیشل رپورٹر) سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے فیکلٹی ممبران کے لیے "نیشنل پوسٹ ڈاکٹرل فیلو شپ پروگرام (فیز III)” کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد صوبے میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے معیار کو بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق بنانا ہے۔

اشتہار کے مطابق، اس فیلو شپ کے لیے امیدوار کا HEC سے تسلیم شدہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی (Ph.D) ہونا لازمی ہے اور عمر کی حد 50 سال مقرر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کے لیے سندھ کا ڈومیسائل اور مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ (PRC) رکھنا ضروری ہے۔ منتخب امیدواروں کو پبلک یا پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیوں یا ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (R&D) کے اداروں میں تعینات کیا جائے گا، جہاں وہ معاشرے اور صنعت کی ضرورت کے مطابق اپنے تحقیقی منصوبوں پر کام کریں گے۔

خواہشمند امیدوار اپنی مکمل درخواستیں بمعہ دستاویزات (ہارڈ کاپی) اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں ای میل کے ذریعے 31 مارچ 2026 تک جمع کروا سکتے ہیں۔ سندھ ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ نامکمل درخواستوں یا سرقہ (Plagiarism) پائے جانے کی صورت میں درخواست مسترد کر دی جائے گی۔ مزید معلومات اور پالیسی گائیڈ لائنز کے لیے کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کی جا سکتی ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago