بریکنگ نیوز

محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے ہارڈ شپ پر اساتذہ کے تبادلوں کی تاریخ کا اعلان کر دیا

اساتذہ کے تبادلوں کا انتظار ختم، صوبائی وزیر تعلیم کا 18 مارچ کو آرڈرز جاری کرنے کا اعلان

لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم نے اساتذہ کے تبادلوں کے حوالے سے پائے جانے والے طویل انتظار کو ختم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تبادلوں کے آرڈرز 18 مارچ کو جاری کر دیے جائیں گے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے تبادلوں کے لیے تین ماہ قبل درخواستیں طلب کی گئی تھیں، تاہم آرڈرز میں تاخیر کی وجہ سے اساتذہ برادری میں شدید تشویش پائی جا رہی تھی۔

محکمانہ اعداد و شمار کے مطابق تبادلوں کے لیے 56 ہزار سے زائد اساتذہ نے درخواستیں جمع کروائی تھیں، جن کی جانچ پڑتال کے بعد میرٹ کی بنیاد پر تقریباً 8 ہزار اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تبادلوں کے حتمی فیصلے کے لیے 20 روز قبل کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی تھیں

تاکہ تمام مراحل کو شفاف بنایا جا سکے۔ دوسری جانب اساتذہ کا مؤقف تھا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں، جس پر وزیر تعلیم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور 18 مارچ کو ‘ہارڈ شپ’ تبادلوں کے آرڈرز جاری کر کے اساتذہ کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

9 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

10 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

12 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

12 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

12 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

13 گھنٹے ago